دبئی،یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خواتین ورلڈ کپ کے گزشتہ دو میچوں میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والی اوپنر اسمرتی مندھانا نے کہا ہے کہ ان کی کوشش اپنے اسی کارکردگی کا جاری رکھنے اور ٹیم کو جیت دلانے کی ہوگی۔ابتدائی دو میچوں میں مندھانا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اب وہ اسے برقرار رکھنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی طرف سے جاری بیان میں مندھانا نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے، لیکن میں نے چوٹ کے بعد جس طرح سے واپسی کی ہے اس سے میں بہت خوش ہوں۔20سالہ مندھانا کے بائیں گھٹنے میں چوٹ تھی، جس کی وجہ سے سلیکٹرز کو بھی ٹیم منتخب کرنے میں خاصی پریشانی ہوئی تھی۔پریکٹس میچ میں بھی وہ بالکل ٹھیک نہیں لگ رہیں تھی، لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہوتے ہی شاندار مظاہرہ کیا اور سب کی تاریفیں لوٹی۔مدھانا نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں اپنی لے میں نہیں تھی،میں کافی گھبرائی ہوئی تھی،اس کے بعد میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ میں 82رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے مجھے بلے بازی میں وہ اعتماد ملا جو میں کھو چکی تھی،مجھے لگا کہ میں بلے بازی کر سکتی ہوں۔